لندن میں علاج کے لیے قیام پذیر سابق وزیراعظم نواز شریف کی جب بھی نئی ویڈیو یا تصاویر سامنے آتی ہیں تو پاکستان میں تو ہلچل مچ ہی جاتی ہے اس بار لندن پولیس میں بھی ان کی ہائیڈ پارک میں واک کی ویڈیوز نے ہلچل مچا دی ہے۔
چند روز قبل نواز شریف اپنے ساتھیوں سمیت لندن کے مشہور ہائیڈ پارک میں واک کے لیے گئے تو ان کے ہمراہ آٹھ افراد تھے جبکہ لندن میں کورونا لاک ڈاؤن کے تحت چھ سے زائد افراد کا اکھٹا ہونا منع ہے۔
Mian Saanp going for a walk between his afternoon and evening heart attacks : Maryam Safdar
pic.twitter.com/bfxZ4zbVUl— Blue on Blue (@razzblues) October 12, 2020
ویڈیو کا سامنے آنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف میٹروپولیٹین پولیس کو ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شکایت پہنچا دی گئی کہ سابق وزیراعظم نے مقامی کورونا قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔
ریڈئینٹ نامی ٹوئٹر صارف نے میٹروپولیٹن پولیس کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ یہ افراد’چھ افراد کے قاعدے‘ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر صارف نے نواز شریف کا نام اور ایڈریس بھی لکھ دیا۔

ٹویٹ کے جواب میں لندن پولیس نے صارف سے واقعے کی تفصیلات مانگ لیں۔ جس پر صارف نے پولیس کو پیغام بھیج کر تفصیلات مہیا کر دیں۔









