Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

گاڑی میں تعداد سے زیادہ افراد بٹھانے پر جرمانہ

گاڑیوں کے مالکان سواریوں کی تعداد کی پابندی کریں- فوٹو محکمہ ٹریفک
 سعودی محکمہ ٹریفک نے انتباہ کیا  ہے کہ مقررہ تعداد سے زیادہ سواریاں بٹھانا خلاف قانون اور ٹریفک قانون کی خلاف ورزی ہے۔  
المرصد ویب سائٹ کے مطابق محکمہ  ٹریفک نے بیا ن میں کہا کہ مقررہ تعداد سے زیادہ سواریاں بٹھانے پر ایک ہزار سے دو ہزار تک کا جرمانہ ہوگا۔ 
تمام گاڑیوں کے مالکان رخصہ السیر (وہیکل رجسٹریشن) میں مذکور سواریوں کی تعداد کی پابندی کریں۔ 
یاد رہے کہ اس ٹریفک خلاف ورزی کا تعلق ٹیکسیوں تک محدود نہیں بلکہ پرائیویٹ کاروں کے مالکان پر بھی یہ ضابطہ لاگو ہوگا۔ کوئی بھی شخص اپنی کار میں مقررہ تعداد سے زیادہ افراد بٹھانے کا مجاز نہیں ہے۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: