لبنان میں کورونا کے 1010 نئے مریض، 4 ہلاک
’ملک میں اب تک 53568 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 23401 شفایاب ہوگیے ہیں‘ ( فوٹو: سکائی نیوز)
لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1010 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 459 ہوگئی ہے‘۔
’ملک بھر میں اب تک 53568 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 23401 شفایاب ہوگیے ہیں‘۔
واضح رہے کہ ملک میں عالمی وبا کی دوسری لہر کے خدشے کے باعث متعدد شہروں اور قصبوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر نفاذ آج پیر سے ہوگا۔
لبنانی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ریستوران، نائٹ کلب اور پب بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔