Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ملاوٹی پٹرول فروخت کرنے پر بنگلہ دیشی کارکن کو سزا

’کارکن کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا، وہ کسی بھی ویزے پر سعودی عرب نہیں آسکتا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت تجارت نے ملاوٹی پٹرول فروخت کرنے پر ایک بنگلہ دیشی کارکن کے خلاف کارروائی کی  ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’المجمعہ میں بنگلہ دیشی کارکن حسین میا پٹرول کے ساتھ ڈیزل ملا کر فروخت کرتا رہا ہے‘۔
’ثبوت ملنے پر اسے گرفتار کیا گیا اور عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے اپنے جرم کا اقرار کر لیا ہے‘۔
’عدالت نے اس کے خلاف جرمانہ، 6 ماہ قید اور سزا مکمل ہونے کے بعد اسے ملک بدر کرنے کی سزا سنائی ہے‘۔
’مذکورہ کارکن کو عدالتی حکم کی بنا پر بلیک لسٹ کر دیا جائے گا، وہ دوبارہ کسی بھی ویزے پر سعودی عرب نہیں آسکتا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ قوانین کی تجارت کی خلاف ورزی پر عدالت نے سزا اور جرمانے کے علاوہ مقامی اخبارات میں مذکورہ شخص کی تشہیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے‘۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’قوانین تجارت کی خلاف ورزی پر تین سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: