Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

’شماغ‘ کی طرز پرعمارت کا منفرد ڈیزائن

سعودی انجینیئر حسام  محجوب نے سعودی پوشاک سے نئی عمارت کا ڈیزائن تیار کیا ہے۔
انہوں نے ’الشماغ‘ کی طرز پرعمارت ڈیزائن کرکے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
سعودی عرب کے بیشتر شہری سر پر جو رومال رکھتے ہیں اسے الشماغ کہا جاتا ہے۔ 
الاخباریہ چینل کے ’الیوم‘ پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی انجینیئر نے کہا کہ بیرون ملک تعلیم مکمل کرکے وطن عزیز واپسی پر اپنی ثقافت کی طرز تعمیر بدلنے کا پروگرام بنایا۔ خواہش ہے کہ سعودی عرب کی عمارتیں سعودی ثقافت کی آئینہ دار ہوں۔
حسام  محجوب نے بتایا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے دوران اکثر غیرملکی سعودی شماغ کے بارے میں سوال کیا کرتے تھے۔ وہ پوچھتے تھے کہ الشماغ کیا  ہے؟ اور سعودی شہری اسے کیوں استعمال کرتے ہیں؟ اسی پس منظر نے شماغ کی شکل جیسی عمارت ڈیزائن کرنے پر آمادہ کیا۔ 

 سعودی عرب کے بیشتر شہری سر پر جو رومال رکھتے ہیں اسے الشماغ کہا جاتا ہے: فائل فوٹو 

سعودی انجینئیر کا کہنا ہے کہ دو برس تک شماغ نما بلڈنگ کے ڈیزائن پر غوروخوض کیا۔ اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ اس ڈیزائن کی عمارت تعمیر کرنا آسان ہے۔ 
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شماغ نما بلڈنگ کا ڈیزائن تیارکرنے کا حوصلہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اس بیان سے بھی ملا کہ نیوم خوابوں کی دنیا بسانے والوں کا شہر ہوگا۔ میرا خواب ہے کہ مملکت میں الشماغ نما بلڈنگ نیوم شہر میں تعمیر ہو۔ 
انہو نے مزید کہا کہ الشماغ نما عمارت کا مجوزہ پروگرام ثقافتی ایوارڈ کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ ثقافتی ایوارڈز میں تعمیراور ڈیزائن آرٹ ایوارڈ بھی شامل ہے۔ اس کی سرپرستی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان کررہے ہیں۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: