Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی عرب میں قدیم ترین شمسی رصد گاہ 

کحیلۃ شمسی رصد گاہ ایک اونچی چٹان ہے۔(فوٹو اخبار 24)
مکہ کی میسان کمشنری میں واقع کحیلۃ چٹان سعودی عرب کی سب سے قدیم شمسی رصدگاہ ہے۔  یہ 1200 برس سے کہیں زیادہ  پرانی ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق میسان کے باشندے کحیلۃ شمسی رصدگاہ کے ذریعے عربی مہینوں کی شروعات و اختتام اور فصلوں کا تعین کرتے رہے ہیں۔
چاند گرہن اور سورج گرہن کا پتہ لگانے کے لیے بھی کحیلۃ شمسی رصدگاہ پر بھروسہ کیا جاتا تھا۔ ستاروں کی گردش اور دنیا کے اہم واقعات کا پتہ بھی اسی کے ذریعے لگاتے رہے ہیں۔ 
کحیلۃ شمسی رصد گاہ ایک اونچی چٹان ہے۔ اس کے شمال میں جبل المروہ نامی پہاڑ واقع ہے۔ رصدگاہ کی کارکردگی کےلیے مخالف سمت میں واقع پہاڑ پر انحصار کیا جاتا رہا ہے۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: