Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

شاہ محمود کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیل فون پر گفتگو کی ہے۔
بدھ کے روز ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں۔

 

’اہم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان اور سعودی عرب کے موقف میں پائی جانے والی مماثلت خوش آئند ہے۔ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی دل کھول کر معاونت کی۔‘
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ حرمین کا تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ’سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں