امیرکویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح کا استعفی نا منظور کرتے ہوئے ان پر اعتماد کا اظہارکیا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے اورحکومت کو رواں سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
وزیر دفاع اور داخلہ کو کیوں ہٹایا گیا؟
Node ID: 443966 -
کویتی وزیرخارجہ نئے وزیراعظم مقرر
Node ID: 444126
کویتی جریدے القبس کے مطابق وزیراعظم شیخ صباح نے منگل کو قصر بیان میں امیر کویت سے ملاقات کی اور انہیں ملکی آئین کے مطابق اپنا اور کابینہ کا استعفی پیش کیا تھا۔
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق امیر کویت شیخ نواف نے کویتی وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کی کارکردگی پر اعتماد ہے۔ حکومت آئینی فرائض اور ذمہ داریاں اسی طرح انجام دیتی رہے۔
امیر کویت نے حکومت کو ملک میں جمہوریت کا سفر جاری رکھنے اور آئینی حقوق اور آزادیوں کے کاررواں کو آگے بڑھانے کے لیے پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں جاری رکھنےکی ہدایت دی ہے۔
امیرکویت نے کہا کہ آئین اور ملکی قوانین کے بموجب وطنعزیز کی سربلندی اور ترقی کے سلسلے میں اپنا فرض اور ذمہ داری احسن شکل میں انجام دیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں










