Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

امارات میں کورونا کے 932 نئے مریض، 3 ہلاک

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 87 ہزار 669 افراد کا معائنہ کیا گیا ہے ( فوٹو: العربیہ)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 932 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 3 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 99 ہزار 733 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 87 ہزار 669 افراد کا معائنہ کیا گیا جس کے نتیجے میں نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
’ملک کے مختلف شہروں میں کورونا کا عام معائنہ جدید ترین آلات سے کیا گیا ہے جس میں معاشرے کے مختلف طبقات کو شریک کیا گیا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں کا تعلق مختلف ملکوں سے ہے، سب کی حالت مستحکم ہے، ان کا مختلف طبی مراکز میں علاج جاری ہے‘۔
’کورونا کے باعث  ہلاک شدگان کی تعداد 429 ہے، گذشتہ دن 1287 افراد شفایاب ہوئے ہیں، اس طرح صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 89410 ہے‘۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں