Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سوئمنگ پول میں پوتی کو بچاتے ہوئے دادی ڈوب کر ہلاک

معمر ہونے کےعلاوہ تیراکی کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔(فائل فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں سکاکا شہر کے گیسٹ ہاؤس کے سوئمنگ پول میں دادی اپنی پوتی کو بچاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی خاتون سارہ العلیمی  کی پوتی اپنی  دوستوں کے ہمراہ سوئمنگ پول میں تیراکی میں مصروف تھی اور وہ اچھی تیراک نہیں تھی۔
جب دادی نے اسے سوئمنگ پول کے گہرے حصے کی طرف اپنے ہوش و حواس کھوتے ہوئے دیکھا تو فورا ہی وہ سوئمنگ پول میں چھلانگ لگادی اور اپنی پوتی کو ڈوبنے سے بچالیا مگر وہ خود سوئمنگ پول کے گہرے حصے میں چلے جانے کے باعث ڈوب کرہلاک ہوگئیں۔ معمر ہونےکےعلاوہ انہیں تیراکی کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ سوئمنگ پول میں محض پوتی کو بچانے کے لیے چھلانگ لگائی تھی۔
 سارہ العلیمی سکاکا میں تیس برس سے زیادہ عرصے تک تدریسی خدمات انجام دیتی رہیں۔ ان دنوں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہی تھیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں