Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

محمد الحارثی ریڈیو ٹی وی اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین مقرر 

الحارثی نےالشرق الاوسط سے صحافتی زندگی کا آغاز کیا۔(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب کے قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے محمد بن فہد الحارثی کو ریڈیو ٹی وی اتھارٹی کا ایگزیکٹیو چیئرمین مقرر کیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے یہ فیصلہ ریڈیو ٹی وی اتھارٹی کی مجلس انتظامیہ کے سربراہ کی حیثیت سے کیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر القصبی نے خالد الغامدی کے حوالےسے کہا کہ انہوں نے ریڈیو ٹی وی اتھارٹی کے قائم مقام چیئرمین کی حیثیت سے قابل قدر خدمات انجام دیں۔ ڈپٹی ایگزیکٹیو چیئرمین کی حیثیت سے اپنے منصب پر برقرار رہیں گے۔ 
 الحارثی کو جدید اور روایتی میڈیا کا بیس سالہ تجربہ ہے۔ الشرق الاوسط سے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز کیا۔ الشرق الاوسط سے وہ عرب نیوز سے منسلک ہوگئے ۔ لندن سے  شائع ہونے والے فنانشل ٹائمز کے وزیٹر جرنلسٹ کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔الاقتصادیہ کے ایڈیٹر انچیف کے طور پر کام  کررہے تھے۔ 
محمد بن فہد الحارثی کو پرنٹ، الیکٹرانک اور بصری میڈیا  میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بیروت میڈیا ایوارڈ برائے 2014 مل چکا ہے۔ نومبر 2016 میں سعودی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے رکن بنے۔
 ڈیوس میں ینگ عرب لیڈر شپ فورم کے بانی رکن ہیں۔ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں گلف پروجیکٹ 2000 کے ممبر بھی ہیں۔

شیئر: