Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

السعودیہ سے بچوں کا ٹکٹ کتنے میں؟

چھ سال سے کم عمر بچے پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنی ہیں- فوٹو عاجل
سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ کی پروازوں سے سفر کرنے والے بچوں اور شیرخواروں کو ٹکٹ کتنے میں ملے گا؟ اس سوال کا جواب السعودیہ نے جمعرات کو بیان جاری کرکے دے دیا-
المرصد ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ نے بتایا کہ شیرخوار کے ٹکٹ کی قیمت مرد کے ٹکٹ کا دس فیصد ہوگی- جہاں تک بچے کے ٹکٹ کی قیمت کا تعلق ہے تو اس کی قیمت مرد کے ٹکٹ کے پچاس فیصد کے مساوی ہوگا-
السعودیہ نے توجہ دلائی کہ چھ برس سے کم عمر کے بچوں سے سفرکرتے وقت پی سی آر ٹیسٹ طلب نہیں کیا جائے گا-  یہ بچے نئے کورونا وائرس ٹیسٹ اور اس کے سرٹیفکیٹ سے مستثنی ہوں گے-
السعودیہ نے یا ددہانی کرائی کہ مملکت سے بین الاقوامی پروازیں یکم جنوری 2021 سے بحال ہوں گی-
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: