Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی سفیر کی مراد سعید سے ملاقات

ملا قات میں مواصلات کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: وزارت مواصلات)
سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید سے ملاقات کی ہے۔
وزارت مواصلات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملا قات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا دائرہ کا ر مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں مراد سعید نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کے سفیر کو مبارک باد دی اور سعودی عرب کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

ملا قات میں  مواصلات کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے موضوع پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اس موقع پر مراد سعید کا کہنا تھا کہ کورونا کی عالمی وباء کے دوران سعودی عرب کی  طرف سے محدود پیمانے پر حج کی ادائیگی کے فیصلے کو سرا ہتے ہیں۔
انہوں نے بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی میزبانی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی سفیر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون کا دائرہ کار بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شیئر: