Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

مولانا فضل الرحمان کو نیب نے طلب کر لیا

مولانا فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب نے حزب اختلاف کی جماعت جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آمدن سے زائد اثاثوں کی وضاحت پیش کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔
نیب کے ایک اعلیٰ افسر نے اردو نیوز کے نامہ نگار وسیم عباسی کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
 
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ نیب کا نوٹس تاحال نہیں ملا اور ایسے نوٹسز کے ان کے ہاں کوئی اہمیت نہیں۔ 
نیب حکام کے مطابق احتساب بیورو کے پاس مولانا فضل الرحمان کے آمدن سے زائد اثاثوں کی معلومات اور شواہد ہیں اور ان سے سوالات کیے جائیں گے۔ 
احتساب بیورو کے حکام کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ یکم اکتوبر کو پشاور میں واقع دفتر میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے اور پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ 
واضح رہے کہ پاکستان میں حزب اختلاف کی مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف نیب کیسز عدالتوں میں زیرالتوا ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے ایک اور رہنما اکرم درانی کے خلاف بھی احتساب بیورو تحقیقات کر رہا ہے۔

شیئر: