Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

آئندہ سال پہلی کلاس سے انگریزی پڑھائی جائے گی

’اب چوتھی کلاس کے بجائے پہلی کلاس سے انگریزی پڑھائی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے سرکاری سکولوں میں آئندہ سال سے پہلی کلاس سے انگریزی پڑھائی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ طلبہ کو چوتھی کلاس سے انگریزی پڑھانے کے بجائے پہلی کلاس سے پڑھایا جائے‘۔
’ماہرین تعلیم اس حوالے سے نصاب تیار کر رہے ہیں جس میں پہلی کلاس کے بچوں کو بنیادی تعلیم دی جائے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’چوتھی کلاس نئے انگریزی نصاب میں سائنس، ریاضی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی شامل کیے جائیں گے‘۔
’ہائی سکولوں کے نصاب میں بھی وقت کے تقاضوں کے مطابق ترمیم کی جارہی ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے سرکاری سکولوں میں چند سال قبل انگریزی کی تعلیم چوتھی کلاس سے شروع کی گئی تھی‘۔

شیئر: