Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

تبوک میں فرنیچر کا گودام آگ سے تباہ

تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)  
 سعودی عرب میں تبوک محکمہ شہری دفاع کے ترجمان عبدالعزیز الشمری نے کہا ہے کہ فرنیچر کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد گودام کو ٹھنڈا کردیا گیا ہے تاکہ دوبارہ آگ نہ لگ سکے۔

آگ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو لگی تھی۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گودام میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گودام میں ذخیرہ شدہ فرنیچر تباہ ہوگیا۔ 
ترجمان نے بتایا کہ گودام میں آگ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو لگی تھی۔ آتشزدگی کے اسباب معلوم نہیں ہوسکے۔ تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔  

شیئر: