Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ایمریٹس کی افریقہ کےلیے پروازیں اکتوبر سے

ایمریٹس ایئرلائن یکم اکتوبر سے افریقی ملک انگولا کے لیے پروازیں شروع کرے گی (فوٹو: اے ایف پی)
ایمریٹس ایئرلائن افریقہ کے 15 روٹس پر معمول کی پروازیں اکتوبر کے مہینے میں شروع کرے گی۔
عرب نیوز کے مطابق بایمریٹس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کو ایئرلائن افریقی ملک انگولا کے شہر لوانڈا کے لیے پروازیں شروع کرے گی۔
 
بیان میں کہا گیا ہے کہ لوانڈا کے لیے ہفتے میں ایک پرواز چلائی جائے گی جس کی ٹکٹیں بکنگ کے لیے دستیاب ہیں۔
ایمریٹس کی جانب سے افریقہ کے لیے پروزوں کی بحالی کا اعلان کورونا کے سبب کئی مہینوں کی بندش کے بعد ہوائی سفر کی مرحلہ وار بحالی کے بعد سامنے آیا ہے۔
ایمریٹس کا کہنا ہے  کہ وہ اماراتی حکام کے ساتھ پروازوں کی بحالی کے لیے نپا تلا اور مرحلہ وار اپروچ کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ دبئی کے دنیا کے ساتھ روابط بحال کیے جا سکیں۔
پروازوں کی بحالی سے قبل اماراتی حکام نے دبئی کو بین الاقوامی مسافروں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم سفر کی اجازت سخت حفاطتی اقدامات بشمول قرنطینہ اور سکریننگ کے ساتھ مشروط کی گئی تھی۔
 

شیئر: