Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

کار پالش کی مہارت حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون

’کچھ عرصے کام کرنے کے بعد محسوس ہوا کہ یہ بہت اچھا کام ہے چنانچہ اس کی مزید تربیت حاصل کرلی۔‘ ( فوٹو: سبق)
زہراء حماد پہلی سعودی خاتون ہیں جنہوں نے گاڑیوں کی پالش اور شیشوں پر سیاہ سکرین چڑھانے کی تربیت حاصل کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خالص مردانہ شعبے میں کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’خواتین کے لیے نیا شعبہ اختیار کرنا چاہتی ہوں۔‘
’کچھ عرصے کام کرنے کے بعد محسوس ہوا کہ یہ بہت اچھا کام ہے چنانچہ اس کی مزید تربیت حاصل کرلی۔‘
مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’اعلیٰ ڈگری حاصل کرنے کے بعد مناسب ملازمت کے انتظار میں وقت ضائع کیے بغیر میں نے اس کام کو سیکھ لیا اور ورکشاپ پر کام شروع کردیا۔‘
’میں خواتین سے کہنا چاہتی ہوں کہ اب کوئی شعبہ کسی کے لیے خاص نہیں رہا، خواتین کسی بھی شعبے میں چاہیں مہارت حاصل کرسکتی ہیں۔‘
دوسری طرف زنانہ عملے سے گاڑیوں کی پالش کرنے والے منصوبے کے نگران ضیاء التکیہ نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں کے شعبے میں عموماً زنانہ عملہ نیا تجربہ ہے، شروع میں لوگوں کو حیرت ہوتی ہے پھر وہ اس کے عادی ہوجاتے ہیں۔‘
’یہ شعبہ سعودی خواتین کے لیے نیا بھی ہے اور اس میں خود ثابت کرنے کا چیلنج بھی ہے، امید ہے کہ سعودی خاتون اس میں ضرور کامیاب ہوگی۔‘
 
 

شیئر: