Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

کورونا بحران میں انشورنس کمپنیوں کو زبردست منافع

محکمہ ٹریفک کی سکیموں سے بھی انشورنس کمپنیوں کو کافی فائدہ ہوا- فوٹو نجم ٹویٹر
 سعودی عرب  میں ٹریفک حادثات کی نگراں انشورنس کمپنی ’نجم‘ کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد السلیمان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں انشورنس کمپنیوں نے کورونا بحران کے زمانے میں ٹریفک  حادثات کم ہونے کے باعث خوب منافع کمایا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق السلیمان کا کہنا ہے کہ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) اور محکمہ ٹریفک کی سکیموں سے بھی انشورنس کمپنیوں کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ 
السلیمان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران کرفیو لگا ہوا تھا اس وجہ سے ٹریفک حادثات نہ ہونے کے برابر ہوئے۔ اس کا بڑا فائدہ انشورنس کمپنیوں کو پہنچا۔ حادثات نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات کا مطالبہ کرنے والے کم تعداد میں تھے۔ 
 انشورنس کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ  ساما، محکمہ ٹریفک اور ٹریفک سلامتی کی وزارتی کمیٹی نے انشورنس کے دائرے کو وسعت دینے کے لیے  متعدد اقدامات کیے ہیں۔ آئندہ ایام میں انشورنس کمپنیوں کو اس کا بھی فائدہ پہنچے گا۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: