ہوا بازی سے متعلق سعودی حکومتی ادارے جنرل اتھارٹی آف ایوی ایشن نے غیر سعودی شہریوں کو مملکت میں آنے یا وہاں سے نکلنے کی اجازت دے دی ہے۔
اتھارٹی کی طرف سے جاری مختصر حکم نامے کے مطابق گلف کوآپریشن کونسل کے رکن ممالک کے شہریوں اور بین الاقوامی شہری جو وزٹ ویزا، ورک پرمٹ، اقامہ اور رہائشی ویزہ رکھتے ہیں کو سفر کی مکمل اجازت دے دی گئی ہے۔
تاہم تمام مسافروں کے لئے کورنا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ کورونا ٹیسٹ اڑتالیس گھنٹوں سے پرانا نہ ہو۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب: یکم جنوری سے سفری پابندیوں کا مکمل خاتمہNode ID: 504866
-
منگل سے پروازوں کی جزوی بحالی کن افراد کے لیےNode ID: 504896
-
سعودی عرب جانے والے مسافر ’واضح پالیسی کا انتظار کریں‘Node ID: 505101
اتھارٹی نے پاکستان میں موجود ان لیبارٹریوں کی فہرست جاری کر دی ہے جن کے ٹیسٹ قبول کئے جائیں گے۔
کراچی سے چار لیبارٹریوں کے ٹیسٹ قبول کیے جائیں گے جن میں آغا خان، سول ہسپتال، ڈاؤ ہسپتال اور انڈس ہسپتال کی لیبارٹریاں شامل ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد میں قومی ادارہ صحت کی وائرولوجی لیب کے ٹیسٹ کو مانا گیا ہے۔
لاہور میں پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، شوکت خانم اور چغتائی لیب کے ٹیسٹس کو سعودی اتھارٹی نے قبول کیا ہے۔
ملتان میں نشتر ہسپتال کی لیب کے کورونا ٹیسٹ حتمی تصور ہوں گے اسی طرح پشاور سے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی پبلک ہیلتھ لیب کو منظور کیا گیا ہے۔
کوئٹہ کی سرکاری موبائل لیبارٹری اور ایف جے سی اینڈ جی ہسپتال کی لیبارٹری کے کورونا ٹیسٹ قبول کئے جائیں گے۔
