Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

مکہ : عمارت میں آتشزدگی ، 750 سے زائد پاکستانی حجاج کی بحفاظت منتقلی

 حرم شریف کے قریب واقع پاکستانی حاجیوں کی عمارت میں آگ لگ گئی ۔ عمارت میں 750 سے زائد پاکستانی حجاج کرام مقیم تھے۔ مکہ مکرمہ میں ایک عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔ سعودی محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے والی عمارت میں پاکستان سے آئے ہوئے حجاج کرام اقامت پذیر ہیں۔ آگ بلڈنگ نمبر 101 میں لگی ہے جس میں کوئٹہ، کراچی اور لاہور سے آئے ہوئے 750 حجاج کرام مقیم ہیں۔ آگ لگنے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ حجاج کرام کو بلڈنگ سے بحفاظت نکالنے کے انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔
 

شیئر: