Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

حج اور عمرہ خدمات کے لیے نجی اداروں کا دائرہ کار وسیع

حج اور عمرہ زائرین کے لیے مثالی ضیافت کا پروگرام ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہا ہے کہ عمرہ اور حج زائرین کو معیاری اور اعلی خدمات فراہم کرنے کے لیے نجی اداروں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر بنتن نے ’عمرہ زائرین کے لیے پہلے آن لائن فورم‘ میں شرکت کے موقع پرکہا کہ  وزارت، حج اور عمرہ زائرین کے لیے مثالی ضیافت کا پروگرام بنا رہی ہے۔ نجی اداروں کے ساتھ اسٹراٹیجک شراکت کو فروغ دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کی بدولت حج اور عمرہ پر آنے والے زائرین مملکت میں خوشگوار قیام کریں گے اور وطن واپسی تک آرام کے ساتھ رہیں گے۔  
وزارت حج و عمرہ کے تحت منصوبہ بندی کی ایجنسی کے نگران اعلی عمرو المداح نے کہا کہ وزارت کی حکمت عملی یہ ہے کہ زائرین کو اطمینان بخش سہولتیں مہیا ہوں اور مملکت میں قیام کے دوران کسی پریشانی یا الجھن سے دوچار نہ ہوں۔ 

شیئر: