Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

وزیرستان آپریشن: دہشت گردوں کا ’سرغنہ‘ ہلاک

ترجمان کے مطابق احسان اللہ سنڑے کو خفیہ معلومات پر کیے جانے والے آپریشن کے دوران مارا گیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے وزیرستان میں ایک کامیاب آپریشن میں دہشتگردوں کے سرغنہ احسان اللہ سنڑے کو تین ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر ک میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ احسان اللہ سنڑے کو خفیہ معلومات پر کیے جانے والے آپریشن کے دوران مارا گیا۔
احسان اللہ سنڑے کے خلاف آپریشن گھڑیوم کے علاقے شکتو میں کیا گیا۔ ان کے مطابق احسان اللہ سنڑے اس علاقے میں حالیہ دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
فوجی ترجمان کے مطابق احسان اللہ سنڑے شکتو کے علاقے میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔
ان کے مطابق ان دہشتگردانہ کارروائیوں میں آرمی کے کئی آفیسرز اور جوان بشمول لیفٹنینٹ ناصر اور کیپٹن صبیح  شہید ہوئے تھے۔

شیئر: