Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ریاض میں کورونا ٹیسٹ کا تیسرا سینٹر قائم

ٹیسٹ سینٹر الفیصلیہ میں النھضہ روڈ پر قائم کیا گیا ہے(فوٹو اخبار24)
 سعودی وزارت صحت نے ریاض کے جنوبی علاقے میں کورونا ٹیسٹ کا تیسرا سینٹر قائم کیا ہے یہ سینٹر بھی ’تاکد پروگرام‘ کے ماتحت ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ تیسرا کورونا ٹیسٹ سینٹر الفیصلیہ میں النھضہ روڈ پر قائم کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کا کورونا ٹیسٹ لیا جاتا ہے جو وائرس کے شبے میں مبتلا ہیں اور اطمینان حاصل کرنا چا ہتے ہیں۔

کورونا  کے 30 لاکھ سے زیادہ لیبارٹری ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔(فوٹو سبق)

وزارت صحت صحتی ایپ کے ذریعے کورونا ٹیسٹ کا اہتمام پیشگی تاریخ اور وقت کرکے لے رہی ہے اور یہ ایپ موبائل پر مہیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں اب تک نئے کورونا وائرس کے 30 لاکھ سے زیادہ لیبارٹری ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ وائرس کا پہلا کیس ریکارڈ پر آنے کے بعد سے لے کر اب تک تمام ٹیسٹ جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے کیے گئے ہیں۔
 تاکد پروگرام کے تحت نئے کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کی شرح جانچنے کے لیے کورونا ٹیسٹ کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔

شیئر: