Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی عرب پہلی بار یونیسکو ثقافتی کمیٹی کا ممبر

وزیر ثقافت نے شاہ سلمان اور ولی عہد کو مبارکباد پیش کی ہے- فوٹو العربیہ
یونیسکو کے رکن ملکوں نے سعودی عرب کو غیر مادی ثقافتی ورثے کی کمیٹی کا رکن منتخب  کیا ہے۔
یونیسکیو جنرل سمبلی کا 8 واں اجلاس جمعرات 10 ستمبر کو پیرس میں شروع ہوگیا- 178 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق یونیسکو تربیت، سائنس اور ثقافت کی بین الاقوامی تنظیم ہے جو اقوام متحدہ کے ماتحت ہے- 
اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت شہزادی ھیفا بنت عبدالعزیز آل مقرن کررہی ہیں جو یونیسکو میں سعودی عرب کی مستقل سفیر بھی ہیں۔
سعودی عرب بیک وقت یونیسکو کی تین کلیدی کمیٹیوں کا ممبر بن گیا ہے- یہ اعزاز مملکت کے سوا گنے چنے  ملکوں کو ہی حاصل ہے۔ مملکت غیر مادی ثقافتی ورثے کی کمیٹی کے علاوہ عالمی ورثے کی کمیٹی اور مجلس عاملہ کا بھی رکن ہے۔
وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے سعودی عرب کے انتخاب کو وطن عزیز کی اہم کامیابی قرار دیا اور یہ اعزاز ملنے پر شاہ  سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد بھی دی ہے۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: