Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

بغیر لائسنس پلاسٹک سرجری کرنے پر ڈاکٹر معطل

صحت اہلکار اپنے دائرہ کار سے انحراف کا مجاز نہیں ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بلا لائسنس پلاسٹک سرجری کرنے اور سپیشلائزیشن سے ہٹ کر کام کرنے پر جلدی امراض کے ڈاکٹر کو معطل کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے طبی عملے کو تنبیہ کی کہ کوئی بھی ڈاکٹر اپنے دائرہ کار سے تجاوز نہ کرے۔ قانون صحت کی دفعہ  9 کی شق بی کی پابندی کریں۔ جس میں یہ تاکید کی گئی ہے کہ کسی بھی ڈاکٹر کو اپنے دائرہ کار سے انحراف کی اجازت نہیں۔ جس کی جو سپیشلٹی ہو وہ اس کی پابندی  کرے۔ اس کی خلاف ورزی پر جرمانے، لائسنس کی ضبطی اور قید کی سزائیں مقرر ہیں۔ 
یاد رہے کہ قانون مذکور کی دفعہ 9 کی شق بی میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی صحت اہلکار اپنے دائرہ کار سے انحراف کا مجاز نہیں ہے۔  

شیئر: