Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 فروری ، 2026 | Saturday , February   07, 2026
ہفتہ ، 07 فروری ، 2026 | Saturday , February   07, 2026

روس کے نائب وزیر توانائی گرفتار

تخانوو وزارت توانائی میں ڈیجیٹل پراجیکٹس کو دیکھتے تھے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
روس میں تفتیشی حکام نے توانائی کے ڈپٹی وزیر کو فراڈ کے الزامات  پر گرفتار کر لیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تفتیشی حکام نے ڈپٹی وزیر برائے توانائی اناتولی تخانوو کو حراست میں لے لیا۔
 
تاس نیوز ایجنسی کے مطابق ڈپٹی وزیر کو تفتیشی حکام نے وزارت میں تلاشی کے بعد گرفتار کیا۔
تخانوو وزارت میں ڈیجیٹل پراجیکٹس کو دیکھتے تھے۔
ڈپٹی وزیر تخانوو روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نواک کے آٹھ نائبین میں سے ایک ہیں۔
تخانوو کی گرفتاری کے حوالے سے وزارت توانائی نے روئٹرز کے سوال کا جواب نہیں دیا۔

شیئر: