Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

قصیم میں 264 برس پرانا ’الشنانۃ ٹاور‘ 

الشنانۃ ٹاور 1756 عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے تاریخی مقامات میں ’برج الشنانۃ‘ (الشنانۃ ٹاور)  معروف ہے۔ اسے قصیم ریجن  کے  اہم آثار قدیمہ میں مانا جاتا ہے۔ الرس کمشنری میں واقع یہ ٹاور 264 برس پرانا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق الشنانۃ ٹاور 1756 عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ 2002 میں اس کی اصلاح و مرمت کی گئی۔ یہ گول چبوترے پربنایا گیا ہے جس کا دائرہ بارہ میٹر ہے۔ 
الشنانۃ ٹاور27 میٹر اونچا ہے اور دس منزلہ ہے۔ اس کی چھتیں کھجور کی چھال اور کیکڑ کی لکڑی سے بنائی گئی ہیں۔ 
الشنانۃ کے باشندوں نے یہ ٹاور دو مقاصد کے لیے تعمیر کیا تھا۔ پہلا مقصد تودشمنوں پر نظر رکھنا تھا۔ بستی کی طرف آنے والے کسی بھی لشکر کا پتہ کافی فاصلے سے لگالیا جاتا تھا۔ دوسرا اہم مقصد چاند کے مہینے کی شروعات دریافت کرنے کے لیے رویت ہلال کا تھا۔ 

شیئر: