برطانیہ کی پولیس کے مطابق خنجر زنی کے واقعات کی تحقیقات کے بعد پیر کے روز ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
اتوار کی صبح خنجر زنی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے تھے۔
ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے بتایا کہ 27 سالہ مشتبہ شخص کو صبح کے چار بجے سیلی اوک کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
برمنگھم کی جیل قیدیوں کے باعث بدنامNode ID: 302491
-
امریکہ قبرص پر لگی پابندیاں کیوں ہٹانا چاہتا ہے؟Node ID: 503201
-
برمنگھم میں خنجر زنی کے واقعات، ایک ہلاک دو زخمیNode ID: 503316
جاسوسوں نے بتایا کہ یہ خنجر زنی کے واقعات جو دو گھنٹوں میں چار مقامات پر ہوئے اس میں یہ گمان نہیں تھا کہ یہ کسی دہشت گردی کا حصہ ہے یا کسی جرائم پیشہ گروہ سے اس کا تعلق ہے۔
پولیس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ 'ہم نے ایک شخص کو قتل کے اور سات مرتبہ اقدام قتل کے شبے میں گرفتار کیا ہے جس کا ممکنہ تعلق برمنگھم میں ہونے والے واقعات سے ہے۔
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں اتوار کو ہونے والے خنجر زنی کے واقعات میں پولیس کے مطابق ایک شخص ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے پولیس ایک مشتبہ شخص کو تلاش کر رہی تھی۔
