ایک ہزار سے دو ہزار ریال تک جرمانہ مقرر ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ چلتی گاڑی سے اترنا اور چڑھنا منع ہے۔ اس سے زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے اور کبھی کبھار ٹریفک بھی معطل ہوجاتا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹو ئٹر پر بیان میں کہ کہ چلتی گاڑی پر چڑھنا اور اس سے اترنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر ایک ہزار سے دو ہزار ریال تک جرمانہ مقرر ہے۔
اس وجہ سے کئی بار ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر محکمہ ٹریفک)
یاد رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے بعض افراد چلتی گاڑی میں سوار ہونے اور اترنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس وجہ سے کئی بار ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں۔
اس قسم کے واقعات سکول کی بسوں میں بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔