Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

بحرین نے خلیجی شہریوں کی آمد پر پابندی ختم کردی

بحرین آنے وا لے مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ان کے خرچ پر ہوگا۔( فوٹو عرب نیوز) 
بحرین نے جی سی سی شہریوں اور ای ویزا ہولڈرز کی آمد پر پابندی اٹھالی ہے۔ جمعے سےعمل درآمد جمعہ سے شروع کیا گیا ہے۔
بحرینی ایئرپورٹ کے حکام نے کہا  کہ جمعہ  4 ستمبر سے جی سی سی ممالک کے شہریوں اور ای ویزا ہولڈرز کے لیے بحرین آنے  کی اجازت دی گئی ہے۔
 ایسے ملکوں کے شہری بھی بحرین آسکیں گے جنہیں ائیر پورٹ، بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی پہنچنے پر ویزے جاری کیے جاتے رہے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بحرینی ہوائی اڈے کے حکام  نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا  کہ  بحرین آنے وا لے مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ان کے خرچ پر ہوگا۔ 
بحرین پہنچنے والوں کو کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ہاؤس آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔ اس کی پابندی ہر ایک کو کرنا ہوگی۔  
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کئی ماہ سے بحرین میں آمد و رفت پر پابندی لگی ہوئی تھی۔

شیئر: