Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 8 ہزار 909

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے سات افراد ہلاک ہوگئے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا کے 498 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ  سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جمعے کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 512 ہو گئی ہے جبکہ اب تک چھ ہزار 335 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد آٹھ ہزار 909 ہے جب کہ اب تک 2 لاکھ 82 ہزار 268 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
 
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23 ہزار 218 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ اب تک مجموعی طور پر پورے ملک میں 27 لاکھ سات ہزار  470 ٹیسٹ کیے چا چکے ہیں۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص ایک ہزار 920 وینٹی لیٹرز میں سے 90 زیر استعمال ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک وائرس کے ایک لاکھ 30 ہزار 41  کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 97 ہزار 44، خیر پختونخوا میں 36 ہزار 414، بلوچستان میں 13 ہزار 45، اسلام آباد میں 15 ہزار 714، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو ہزار 306، اور گلگت بلتستان میں دو ہزار 948 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں