دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک دو کروڑ 56 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتیں آٹھ لاکھ 55 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔
برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42 ہزار 659 کیسز رپورٹ اور اس وبا سے ایک ہزار 215 اموات ہوئی ہیں۔
منگل کو برازیل کے محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں وبا کے شروع ہونے سے لے کر اب تک 39 لاکھ 50 ہزار 931 کیسز رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 596 ہے۔
مزید پڑھیں
-
برازیل میں اموات ایک لاکھ 20 ہزارNode ID: 501851
-
انڈیا میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 78 ہزار 761 کیسزNode ID: 501906
-
دنیا میں کورونا متاثرین اڑھائی کروڑ، اموات ساڑھے آٹھ لاکھNode ID: 502276
عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدد سے یورپ میں ویکسین کے بغیر گزارا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مکمل طور پر پابندیوں کے حق میں نہیں۔
منگل کو یورپ بھر میں لاکھوں بچے سکولوں کو واپس گئے، جہاں ہاتھ دھونے کی جگہیں، سماجی دوری اور کھیل کے خصوصی اوقات کا انتظام کیا گیا تھا۔
منگل کو میکسیکو کی وزارتِ صحت نے چھ ہزار چار سو 76 نئے کیسز اور 827 اموات کی تصدیق کی، جس کے ملک میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد چھ لاکھ چھ ہزار 36 اور اموات 65 ہزار 241 ہوگئیں۔
حکومت کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کی تعداد دیے گئے اعداد و شمار سے زیادہ ہونے کے امکان ہیں۔

چین کے محکمہ صحت کا بدھ کو کہنا تھا کہ مین لینڈ چین میں یکم ستمبر کو کووڈ 19 کے آٹھ نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ یہ تعداد ایک دن پہلے رپورٹ ہونے والے 10 کیسز سے کم تھی۔
ایک بیان میں محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ تمام نئے کیسز باہر سے آنے والے افراد کے تھے۔ ملک میں اب تک 17 دنوں سے کوئی بھی مقامی کیسز رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
دوسری طرف جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک دو کروڑ 56 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتیں آٹھ لاکھ 55 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔
امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار 644 افراد ہلاک ہو چکے ہیں.
