Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سابق انڈین صدر پرنب مکھرجی کا انتقال

سابق صدر کے بیٹے اور موجودہ صدارتی دفتر نے پرنب مکھرجی کی موت کی تصدیق کی ہے (گیٹی امیجز)
انڈیا کے سابق صدر پرنب مکھرجی انتقال کر گئے ہیں، گذشتہ ماہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ کئی ہفتوں سے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ 
خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق سابق صدر کے بیٹے اور موجودہ صدارتی دفتر نے پرنب مکھرجی کی موت کی تصدیق کی ہے۔ 
پرنب مکھرجی ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے جو وزیرخزانہ اور وزیر خارجہ کے عہدوں پر تعینات رہ چکے تھے۔ 
پرنب مکھرجی کوما کی حالت میں تھے اور پھیپھڑوں کی تکلیف کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے۔  
انڈیا کے ‌صدر رام ناتھ کووند نے پرنب مکھرجی کے انتقال پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ان کے جانے سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ہے۔‘ 

انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر سابق صدر پرنب مکھرجی کے ساتھ اپنی تصاویر شامل کرتے ہوئے لکھا کہ 'بھارت رتنا شری پرنب مکھرجی کے انتقال پر انڈیا غمزدہ ہے۔ انہوں نے ہمارے ملک کی ترقی کی راہ پر انمٹ نشان چھوڑے ہیں۔ ایک سکالر اور شاندار سیاستدان جنہیں تمام طبقات کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔'
خیال رہے کہ پرنب مکھرجی میں دس اگست کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور وہ اس وقت سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

شیئر: