Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

یورپی یونین کا ترکی پر پابندیاں لگانے پر غور

یونان نے ترکی کے جہاز بھیجے جانے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
یونان کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم کے تنارع کے پر یورپی یونین ترکی کے خلاف پابندیوں کی تیاری کر رہی ہے جن پر بلاک کے ستمبر 24 کو ہونے والے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ بات یورپی یونین کے اعلیٰ سفارتکار نے جمعے کو بتائی۔
یورپی یونین کے سفارتکار جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ ان اقدامات میں یورپی یونین ہر اس پہلو پر غور کرے گی جس کا تعلق ان سرگرمیوں سے ہوگا جسے یورپی یونین 'غیرقانونی سمجھتی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ان میں افراد،  بحری جہاز یا یورپی بندرگاہوں کے استعمال پر پابندی شامل ہوسکتا ہے۔
ترکی کے مشرقی بحیرہ روم کے پانی میں جہاز بھیجے جانے کے بعد ترکی اور یونان کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔
ترکی کے اس اقدام کو یونان نے غیرقانونی قرار دیا ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں