Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

پورا خاندان کھو دینے والی فلسطینی دوشیزہ کا فریضہ حج

مظلوم فلسطینی قوم کے ایک ستم رسیدہ خاندان کی جواں سال لڑکی عبیر ابو جبر کے والدین اور بہن بھائی صہیونی فوج کی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ کر شہید ہوچکے ہیں اور وہ اپنے خاندان کی اکلوتی اولاد بچی ہے۔عبیر ابوجبر رواں سال خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی طرف سے حج کی خصوصی دعوت پر حجاز مقدس آئیں جہاں انہوں نے منیٰ میں قیام کیا۔ منیٰ ہی میں انہوں نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات چیت میں اپنی بپتا سنائی۔عبیر ابو جبر نے بتایا کہ کس طرح اسرائیلی فوج نے ایک فضائی حملے میں اس کے پورے کے پورے خاندان کو شہید کرڈالا تھا۔ آنکھوں سے آنسوو¿ں کی شکل میں ٹپکتی دکھ بھری داستان سناتے ہوئے عبیر کی بار بار ہچکی بندھ جاتی۔اس کا کہنا ہے کہ کاش میں بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہوتی۔ پورا خاندان شہید ہوگیا اور میں تنہا رہ گئی ہیں۔سعودی حکومت اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں اور اسیران کے لواحقین کو سرکاری حج اسکیم کے تحت ہرسال 1000 افراد کو حج کرانے کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔ 

شیئر: