Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان عراق پہنچ گئے

وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان جمعرات کو عراق پہنچ گئے ہیں۔العربیہ نیوز چینل نے یہ اطلاع دی ہے۔
عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی  نے سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
اس سے قبل عراق کے وزیر داخلہ عثمان الغنیمی نے سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز الشمری سے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق  دونوں رہنماوں  نے باہمی تعاون ، دوطرفہ تعلقات ، سلامتی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: