Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

حج کے دوران فوجداری جرائم میں 60 فی صد کمی ہوئی، سعودی حکام

 سعودی عرب میں حج کے دنوں میں فوجداری جرائم میں 60 فی صد کمی ہوئی ۔ جمعہ کو سعودی ذرا ئع ابلاغ نے مقدس مقامات پر فوجداری تحقیقاتی شعبہ کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل محمد العمیر کے حوالہ سے بتایا کہ فوجداری جرائم میں حج سیزن کے دوران 60 فیصد کمی ہو جانا متعلقہ سیکیورٹی حکام اور اہلکاروں کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس سال حج سیزن کے دوران فوجداری جرائم بالکل ختم نہیں ہو سکے تاہم جرائم میں کمی کو سیکیورٹی پہلووئں پر مثبت اثرات سے منسوب کیا جاسکتاہے انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال حج سیزن کے دوران چوری ، ہراسیت، اور جیب تراشی جیسے جرائم میں کمی آئی ہے ۔

شیئر: