Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرانا لازمی

تفتیشی ٹیم سرکاری اور نجی دفاتر کے دورے کرے گی۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں گورنر مکہ مکرمہ  شہزادہ خالد الفیصل نے تمام سرکاری و نجی اداروں کو پورے ہفتے اپنی عمارتوں پر سعودی پرچم لہرانے کی ہدایت کی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ نے یہ پابندی اس رپورٹ کے تناظر میں لگائی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ بعض سرکاری اور نجی ادارے اپنی عمارتوں پر سعودی پرچم لگانے کی پابندی نہیں کررہے.

 

یہ  سعودی پرچم کے قانون کی دفعہ 3 کی خلاف ورزی ہے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ خالد الفیصل کی اس ہدایت کی پابندی کرانے کے لیے تفتیشی ٹیم سرکاری اور نجی دفاتر کے دورے کرے گی۔ قومی پرچم عمارتوں پر لگانے کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف رپورٹ پیش کی جائے گی۔

شیئر: