Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

شاہ سلمان نے چار شاہی فرامین جاری کردیے

دو عہدیداروں کی برطرفی اور ان کی جگہ دو کا تقر کیا ہے۔ ( فوٹو سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چیئرمین گورنمنٹ پروکیورمنٹ اتھارٹی غسان الشبل  کو سبکدوش کرکے بندر الخریف کو نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے اتوار کو چار شاہی فرامین جاری کرکے دو عہدیداروں کی برطرفی اور ان کی جگہ دو کی تقرری کی ہے۔ 
شاہ  سلمان نے نائب وزیر تعلیم برائے جامعات ڈاکٹر حاتم المرزوقی کو سبکدوش کرکے ڈاکٹر محمد السدیری کو نیا نائب وزیر تعلیم برائے جامعات مقرر کیا ہے۔ 
شاہ سلمان نے برطرفی اور تقرری کے فیصلوں پر عمل درآمد کے احکامات بھی جاری  کیے ہیں۔

 

شیئر: