Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ڈرائیونگ کے دوران شیشہ پینے والا شہری گرفتار  

سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی تھی۔ ( فوٹو المرصد)
 سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ کے دوران شیشہ استعمال کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے ۔
سعودی شہری نے دوران ڈرائیونگ سیشہ پیتے ہوئےسوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی تھی۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹو ئٹر پر بیان میں کہا کہ وڈیو وائرل ہونے پر کارروائی کی گئی۔ ڈرائیونگ کے دوران شیشہ پینے والے شہری کو قانونی سزا پر عمل درآمد کرانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا- 

شہری کو  ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا-(فوٹو المرصد)

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک ڈرائیور بائیں ہاتھ میں شیشہ تھامے ہوئے ہے اور دائیں ہاتھ سے سٹیئرنگ سنبھالے ہوئے ہے۔
محکمہ ٹریفک نے وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کی دہری خلاف ورزی کرنے والے شہری کو تلاش کرکے حراست میں لے لیا۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران شیشہ پینے سے شاہراہ پر چلنے والے دیگر افراد کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔ 

شیئر: