Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 10 اکتوبر ، 2025 | Friday , October   10, 2025
جمعہ ، 10 اکتوبر ، 2025 | Friday , October   10, 2025

قصیم میں شاہراہ پر ساھر کیمرہ توڑنے والا گرفتار

سی سی کیمرے کی مدد سے ملزم کو شناخت کے بعد پکڑا گیا( فوٹو اخبار 24) 
سعودی عرب میں قصیم پولیس نے ا یک شاہراہ پر نصب ساھر کیمرہ توڑنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ساھر کیمرہ شاہراہوں پر مقررہ سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے والوں کو پکڑنے کے لیے لگایا جاتا ہے جو لوگ شاہراہوں پر حد رفتار سے زیادہ گاڑی چلاتے ہیں وہ شاہراہوں پر نصب ساھر کیمروں سے پریشان ہیں۔ 
 قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے بتایا کہ پولیس نے ساھر کیمرے میں توڑ پھوڑ کرنے والے شخص کو  شناخت کے بعد گرفتارکرلیا۔ ملزم سعودی اور عمر کے تیسرے عشرے میں ہے۔  
ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہری کی شناخت سیکیورٹی کے سی سی کیمرے کی مدد سے ممکن ہوسکی ہے۔

شیئر: