Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا

حوثیوں کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں(فوٹوایس پی اے)
 اتحادی  فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جمعرات کی شام حوثی باغیوں کے ایک اور ڈرون حملے کو اتحادی فوج نے ناکام بنا دیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے کرنل ترکی المالکی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا کہ ایران نواز حوثی باغیوں نے صنعا سے مملکت کی جانب ڈرون سے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے اتحادی فوج نے بروقت ناکام بنا دیا۔
کرنل المالکی نے مزید کہا کہ اس سے قبل ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے کئی ڈرون اور میزائل حملے ناکام بنائے جاچکے ہیں ۔
حوثی باغی مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں جن کی وجہ سے شہری آبادیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

شیئر: