عرب نیوز کے مطابق ترکی میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ آئندہ انتخابات میں صدر رجب طیب اردوغان کے مقابلے میں اپوزیشن سابق صدر عبداللہ گل کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
عبداللہ گل اور رجب طیب اردوغان نے مل کر سنہ 2001 میں موجودہ حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کی بنیاد رکھی تھی۔
جسٹس اینڈ ڈویپلمنٹ پارٹی کی حکومت میں عبداللہ گل سنہ 2007 سے سنہ 2014 تک صدر رہے جبکہ اس وقت اردوغان وزیراعظم تھے۔
عرب نیوز کے مطابق سابق صدر عبداللہ گل گزشتہ کچھ عرصے سے رجب طیب اردوغان پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’بے وقوف مت بنو‘، ٹرمپ کا اردوغان کو خطNode ID: 438536
-
آیا صوفیہ: صدر اردوغان کا نیا سیاسی محاذNode ID: 489761
-
ترکی پر حماس قیادت کو شہریت دینے کا الزامNode ID: 498936
ایک ٹی وی انٹرویو میں ترک اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما کمال کیلگدروغلو نے کہا ہے کہ حکومت سابق صدر عبداللہ گل کی نامزدگی سے 'بہت زیادہ خوفزدہ' ہے۔
عبداللہ گل پر ملک کے سیکولر حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی جاتی رہی ہے کہ وہ طاقت کے ایک فرد کے پاس ارتکاز کے لیے جاری اقدامات کے وقت خاموش رہے اور اس کے لیے کسی قسم کا مؤثر ضابطہ کار تشکیل نہ دیا گیا۔
عبداللہ گل کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ حال ہی میں سابق معاشی ٹائیکون علی باباکان کی جانب سے بنائی گئی ڈیموکریسی اینڈ پراگریس پارٹی کے پیچھے ہیں۔
اپوزیشن پارٹی کے رہنما کمال کیلگدروغلو نے انٹرویو کے دوران اس بات سے انکار کیا کہ وہ ہر ہفتے عبداللہ گل سے گفتگو کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 'وہ لوگ جو ہفتہ وار ملاقاتوں کے الزامات لگاتے ہیں کہ وہ کسی اور کے زیراثر ہیں اور نفسیاتی مسائل کا شکار افراد ہیں۔'
