Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹول پر یادگاری ٹکٹ

تین اور پانچ ریال کے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر سعودی پوسٹ)
سعودی پوسٹ نے کنگ عبدالعزیز فالکن میلے کے تیسرے ایڈیشن  کے انعقاد پر ’باز‘ پر تین اور پانچ ریال کے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں ۔
سعودی معاشرے میں باز غیرمعمولی اہمیت رکھتا ہے۔ معاشرے کے اعلی اور ادنی ہر طبقے کے لوگ باز کی افزائش اور اس سے شکار کا شوق کرتے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی محکمہ  ڈاک نے یادگاری ڈاک ٹکٹ سعودی فالکن کلب کے تعاون سے جاری کیے ہیں۔

 کنگ عبدالعزیز فالکن میلے کا تیسرا ایڈیشن 28 نومبر کو منعقد ہوگا۔(فوٹو العربیہ)

یاد رہے کہ کنگ عبدالعزیز فالکن میلے کا تیسرا ایڈیشن 28 نومبر کو منعقد ہوگا۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑابین الاقوامی میلہ مانا جارہا ہے۔ میلے میں خلیج عرب سے تمام ممالک کے باز کے مالکان آئیں گے وہ اپنے ساتھ پسندیدہ ترین باز بھی لائیں گے۔
یاد رہے کہ سعودی محکمہ ڈاک قومی، مذہبی تہواروں، حج موسم، اسلامیعرب اور خلیجی سربراہ کانفرنسوں نیز ثقافتی، فنی اور کھیلوں کے بڑے پروگراموں کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرتا رہتا ہے۔

شیئر: