پاکستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 13 ہزار 633 رہ گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ملک میں مجموعی طور پر اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 831 افراد کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔
منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وائرس کے 617 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں دم توڑتا کورونا وائرس، 92 فیصد افراد صحتیابNode ID: 498361
-
پاکستان میں کورونا کے مریض کم ہو کر 16 ہزار رہ گئےNode ID: 498856
-
پاکستان: کورونا کے 141 مریض وینٹیلیٹرز پرNode ID: 499076
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 612 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ ملک میں مجموعی طور پر 23 لاکھ 17 ہزار 213 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے 759 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 اموات ہوئی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 6 ہزار 190 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 425 ہے جبکہ 2 ہزار 331 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پنجاب میں وبا سے 95 ہزار 611 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2 ہزار 185 اموات ہوئی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 35 ہزار 337 ہے جبکہ صوبے میں وبا سے ایک ہزار 239 افراد کی جان چلی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 401 مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 175 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
