Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
تازہ ترین

امارات جانے والوں کے لیے آئی سی اے چیک کرنا لازم

متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے حکام کی جانب سے پی آئی اے کو وضاحت موصول ہوئی ہے جس کے مطابق تمام ایسے افراد جو متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ائیرپورٹ پر اتریں گے ان کے لیے آئی سی آے کی منظوری چیک کرنا لازمی ہوگا۔
 اس ویب سائٹ پر آئی سی اے کی منظوری کی ضرورت معلوم کی جا سکتی ہے۔ uaeentry.ica.gov.ae  
اس سے قبل ایک ہدایات نامہ ابو ظبی حکام کی جانب سے جاری کیا گیا تھا جس میں آئی سی اے منظوری کو ختم کردیا گیا تھا۔
تاہم گذشتہ دو روز کے دوران پی آئی اے اور ایئر بلو کی پروازوں پر مسافروں کو بغیر آئی سی اے منظوری کے سوار کروانے سے منع کردیا گیا تھا۔

 

اس کے نتیجے میں بھاری تعداد میں مسافروں کو جہاز سے اتارنا پڑا جس سے ایئرلائنز کو شدید نقصان اور مسافروں کو بہت زحمت ہوئی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات میں اپنے ذرائع استعمال کرتے ہوئے ہدایات کی وضاحت حاصل کی ہے۔ مذکورہ ہدایات دبئی، ابوظبی، شارجہ اور العین کے لیے نافذ العمل ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے تمام مسافروں سے گزارش کی ہے کہ ائیر پورٹ آمد سے قبل آئی سی اے کی منظوری کی ضرورت ان کی ویب سائٹ سے معلوم کرلیں۔ اگر منظوری کی ضرورت ہو تو فوراً اپنے ٹکٹس کو اگلی فلائٹس پر منتقل کروا لیں۔

شیئر: