Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ڈرائیونگ کے دوران اونگھ سے بچنے کے لیے مشورے

روڈ سیکیورٹی سپیشل فورس نے اس حوالے سے چار مشورے دیےہیں( فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں روڈ سیکیورٹی نے شاہراہوں پر ڈرائیونگ کے دوران اونگھ سے بچنے کے لیے چار مشورے دیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی سپیشل فورس نے پہلا مشورہ اس حوالے سے یہ دیا ہے کہ شاہراہ پر سفر کرتے ہوئے ہر تین گھنٹے بعد وقفہ برائے آرام کیا جائے۔  
دوسرا مشورہ یہ ہے کہ ہر تین گھنٹے کے بعد کچھ دیر چہل قدمی کی جائے اور تازہ ہوا کا لطف اٹھایا جائے۔ ایسا کرنے سے جسم اور ذہن دونوں تروتازہ ہوجاتے ہیں۔ اس سے ڈرائیونگ میں سڑک پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 
روڈ سیکیورٹی فورس نے تیسرا مشورہ یہ دیا ہے کہ لمبی ڈرائیونگ کے دوران نیند سے بچنے کے لیے ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا ہوا شخص بیدار رہے۔ چوتھا مشورہ یہ ہے کہ اگر آرام کے وقفے کے بعد بھی ڈرائیور تھکاوٹ محسوس کررہا ہو تو ایسی صورت میں سفر جاری رکھنے سے گریز کیا جائے۔

شیئر: