Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سلامتی کونسل ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کرے: جی سی سی

جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نے سلامتی کونسل کو مکتوب بھیجا ہے (فوٹو عرب نیوز)
 خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی ) نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے سلامتی کونسل کے نام  بھیجے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ایران خطے میں اسلحہ پھیلا رہا ہے‘۔
’دہشتگرد تنظیموں اور فرقہ وارانہ  تحریکوں کو مسلح کرنے میں لگا ہوا ہے۔ 2015 میں جاری کردہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی پابندی نہیں کررہا ہے‘۔
مکتوب میں یہ بھی کہا گیا کہ ’سلامتی کونسل نے مبینہ قرارداد جاری کرکے ہدایت کی تھی کہ کوئی بھی ملک پڑوسی ملکوں میں مسلح مداخلت سے باز رہے۔ کسی بھی تحریک اور تنظیم کو نہ تو اسلحہ دے اور نہ ہی اس سے منسوب افراد کو عسکری تربیت فراہم کرے لیکن ایران اس عالمی قرارداد کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے‘۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے توجہ دلائی کہ  ان حقائق کے تناظر میں ضروری ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور اس کے ضمیموں میں توسیع کی جائے۔ یہ توسیع نہ صرف یہ کہ خطے بلکہ پوری دنیا کے امن و استحکام کے  تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔ 

پابندی 18 اکتوبر 2020 کو ختم ہورہی ہے۔(فائل فوٹو اے ایف پی)

 یاد رہے کہ مبینہ قرارداد کے بموجب پابندی 18 اکتوبر 2020 کو ختم ہورہی ہے۔
 العربیہ نیٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کہہ چکے ہیں کہ ایران دنیا بھر میں دہشت گردی کی سب سے زیادہ سرپرستی کرنے والا ملک ہے۔ یہ بھی کہا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی سے ایران کو اسلحہ ملنے کی صورت میں پورا علاقہ مخدوش ہوجائے گا۔

شیئر: