Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

ٹرمپ کو ویکسین کی فوری تیاری کی امید

صدر ٹرمپ نے اس سے قبل رواں برس کے اختتام سے پہلے کورونا ویکیسن کی تیاری کا عزم ظاہر کیا تھا۔ (فوٹو: روئٹرز)
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے یہ ممکن ہے کہ امریکہ نومبر کے الیکشن سے قبل کورونا کی ویکسین تیار کرلے۔
ٹرمپ کی جانب سے کورونا ویکیسن کی تیاری کی تاریخ بہت زیادہ پرامیدی پر مبنی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جب ٹرمپ سے جیراالڈو ریویرا کے ریڈیو پروگرام میں پوچھا گیا کہ کب ویکسین تیار ہوگی تو ان کا جواب تھا کہ ‘رواں سال کے ختم ہونے سے پہلے۔‘

 

جب پوچھا گیا کہ کیا تین نومبر سے بھی پہلے تو صدر ٹرمپ نے جواب دیا ’ میرا خیال ہے کہ کچھ کیسز میں بالکل اس سے پہلے ممکن ہے۔‘
خیال رہے اس وقت دنیا بھر میں دو سو سے زائد ادویہ ساز کمپنیاں کورونا کے ویکیسن کی تیاری کی دوڑ میں شریک ہیں۔ ان میں سے 20 سے زائد کمپنیاں اپنی ویکیسنز کا انسانوں پرتجربے کے مرحلے میں ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اس سے قبل رواں برس کے اختتام سے پہلے کورونا ویکیسن کی تیاری کا عزم ظاہر کیا تھا۔
خیال رہے عمومآ ویکسین کی تیاری میں میں عمومآ  دس یا اس سے بھی زیادہ عرصہ لگتا ہے۔ تاہم کورونا کی تباہ کاریوں کے سبب اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے جلد ویکیسن کی تیاری کا امکان ہے۔
 

شیئر: